کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا پچھلے دو سال سے قرنطینہ میں ہوں سونالی باندرے

0
32

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے کا کہنا ہے کہ ورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن سے لوگ بےحد متاثر نظر آرہے ہیں تاہم انہیں اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا کیوں کہ اپنی بیماری کے دوران بھی وہ گھر میں ہی سارا وقت گزارا کرتی تھیں

باغی ٹی وی : اداکارہ سونالی باندرے نے 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں خطرناک کینسر کا عارضہ لاحق ہے جس کے بعد علاج کرانے وہ امریکا منتقل ہوگئیں تھی اداکارہ کینسر سے صحتیاب ہونے کے بعد گذشتہ سال دسمبر میں بھارت واپس آئیں سونالی اس دوران بھی اپنی بیماری کے باعث گھر میں محصور ہوگئیں تھی اور اب کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی وہ اپنے گھر میں محصور ہیں

بھارتی خبررساں ادارے رپورٹ کے مطابق سونالی باندرے کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، لاک ڈاؤن سے مجھے کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا کیوں کہ پطچھلے دوسال اپنی بیماری کے دوران بھی میں ایک طرح سے قرنطینہ میں ہی تھی، بس جو بات بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ اس دوران مجھ سے خاندان کے افراد اور دوست ملنے آیا کرتے تھے

اداکارہ نے کہا کہ سب سے بڑھ کر مجھے اس وقت اپنے والدین کی یاد آ رہی ہے کیونکہ میں واقعتاً ان سے نہیں مل سکتی لیکن اس کے علاوہ ، ہمارے پاس شکر کرنے کے لئے بہت کچھ ہے میں ہمیشہ اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرتی ہوں

انہوں نے کہا کہ میرے والدین عمر کے اس حصے میں جہاں انہیں اس وبا سے زیادہ خطرہ ہے وہ زیادہ سفر نہیں کر سکتے اپنی جگہ پر ہی مقیم ہیں جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا سب سے پہلے انہیں جا کر ملیں گی

اداکارہ نے کہا آپ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے صحت مند خوراک لینی پڑتی ہے کچھ ایسی چیزیں جن پر میں عمل کرتی ہوں کچھ ایسی ایک دو چیزیں جس سے لگتا ہے مدد ملی ہے انہوں نے کہا جب آپ کیمو تھراپی کے عمل سے گزرتے ہیں تو آپ کا امیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے

اداکارہ نے کہا میں بغیر اینٹی بائیوٹکس کے اپنا سارا علاج کررہی ہوں چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو میں استعمال کر رہی ہوں جیسے آملہ ہلدی ادرک کچھ کچے پھل اور سبزیاں وغیرہ تاکہ صحت مند رہ سکوں اداکارہ نے بتایا کہ روازنہ صبح اٹھ کر گرین جوس استعمال کرتی ہوں اور پھر گرم پانی کا استعمال کرتی ہوں

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کورونا وائرس کے باعث اپنا اور بھی زیادہ خیال رکھنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی قوت مدافعت بھی کافی متاثر ہوئی

واضح رہے کہ سونالی باندرے نے 4 جولائی 2018 کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہائی گریڈ کینسر لاحق ہوگیا سونالی باندرے نے علاج کی غرض سے اپنے سر کے بال بھی کٹوائے تھے اور بالوں کو کٹوانے کے دوران وہ روتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں

سرجری مکمل ہو گئی ہے اب صحت یاب ہو رہی ہوں نادیہ جمیل

کرونا وائرس یا کوئی اور وجہ : بھارت کی خوبصورت اداکارہ کا سرمونڈ دیا گیا ،مداح حیران وپریشان

Leave a reply