شیخوپورہ شہر میں 90 فیصد لاک ڈاون

0
32

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں 90 فیصد لاک ڈاؤن جبکہ دیہات میں سرعام خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں آج صبح 9 بجے کے بعد تقریبا 90 فیصد لاک ڈاؤن ہے جبکہ گردونواح کے دیہات لاک ڈاؤن محض 10 فیصد ہے لوگ کاسمیٹکس،کپڑے،موبائل شاپس کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کا اکھٹے ہونا ممنوع ہے مگر پھر بھی لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور موٹر سائیکلوں کا بھی گاؤں دیہات میں خوب زور شور ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لوگ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے گلی محلوں میں گھوم پھر رہے ہیں چونکہ پولیس کی جانب سے ابھی دیہی علاقوں میں فلیگ مارچ نہیں کیا گیا اور دکانیں بھی بند نہیں کروائی گئیں اس لئے لوگ سوچ رہے ہیں شاید دیہات میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لہذا ضلعی انتظامیہ اور پولیس دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن یقینی بنائے تاکہ حکومتی منشور کو پورا کیا جا سکے

تفصیل کے مطابق ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک، بتی چوک، جناح پارک چوک، ٹراما سنٹر چوک میں پولیس کی نفری تعینات ہے جو ڈبل سوری کو روک کر سخت وارننگ دے رہے ہیں لیکن لوگ اس پابندی میں گھر بیٹھنے کی بجائے اس فارغ وقت کو گھوم پھر کر انجوائے کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ دفعہ 144 کی صریح خلاف ورزی ہے
ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک اور بتی چوک میں پردیسی مسافروں کا رش ہے جو کہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جو چند ایک بسیں صبح سے اب تک گزری ہیں وہ سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی اور چھتیں بھی مسافروں سے لدی ہوئی تھیں ان حالات میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ مسافر ان سب سے لاپرواہی برت رہے ہیں
پولیس موبائلز لوگوں کو اکھٹے ہو کر کھڑے ہونے کی بجائے فاصلے پر رہنے کی تلقین بھی کر رہی ہیں لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ انہیں کیا نصیحت کی جا رہی ہے
رپورٹ محمد فہیم شاکر
ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی شیخوپورہ

Leave a reply