کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

0
58

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے مستحق اور غریب عوام کی مدد کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ مدد کرتے وقت تصویریں اور ویڈیوز نہ بنائیں غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں

باغی ٹی وی : کورونا وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکاومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر کر رکھا ہے جومزدوروں اور یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے حکومت سمیت مخیر حضرات کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی مدد کررہی ہے لیکن ان میں سے بعض تشہیر کی غرض سے سیلفی، تصویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایسے تمام لوگوں سے فیصل قریشی نے درخواست کرتے ہوئےلکھا کہ خدارا امداد کرتے وقت تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں

فیصل قریشی نے لکھا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو محض مجبوری کی وجہ سے یہ امداد حاصل کر رہے ہیں

اداکار نے مزید لکھا کہ لوگوں کی مجبوری کو عوام میں مقبول ہونے کے لئے استعمال نہ کریں اور یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے


فیصل قریشی کے اس پیغام کو قومی کرکٹر محمد عامر نے بھی سراہا اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا بالکل سچ بات ہے اور لکھا اللہ کرے کہ اب لوگوں کو سمجھ بھی آجائے اس پیغام کی فیصل بھائی

واضح رہے کہ اس ے پہلے اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور نیلم منیر نے بھی اسی مسئلے پر عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مدد کرتے وقت غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور تصویریں اور ویڈیوز سیلفیاں بنا کر مستحق لوگوں کا مذاق نہ بنائیں

مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

Leave a reply