لوگوں نے گھروں میں شیر رکھے ہوئے، امپورٹ کیسے ہوئے؟ عدالت

0
64
islamabad hoghcourt

لوگوں نے گھروں میں شیر رکھے ہوئے، امپورٹ کیسے ہوئے؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ناپید نسل کے جانوروں کی درآمد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ایف بی آر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ایف بی آر سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ ناپید نسل کے تمام جانوروں کی امپورٹ سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں ،وکیل ایف بی آر نے عدالت میں کہا کہ تین سال سے کوئی ہاتھی پاکستان میں امپورٹ نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف ہاتھی کا نہیں پوچھا، باقی جانور کس طرح امپورٹ ہو رہے ہیں،ایف بی آر کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش کیوں نہیں ہوا؟ لوگوں نے گھروں میں شیر رکھے ہوئے ہیں، امپورٹ کیسے ہوئے؟ شیر اور زرافے کس طرح امپورٹ کیے جا رہے ہیں؟ ناپید نسل کے جانوروں کو امپورٹ کر کے برے حال میں رکھا جاتا ہے،

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے لوگوں کے گھروں میں جانور رکھنے کو صوبائی معاملہ قرار دیدیا ،نمائندہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے عدالت میں کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے وفاق کا اختیار نہیں، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کہیں، عالمی معاہدوں پر عمل کرانا حکومت کا کام ہے، کیا آپ کہنا چاہتی ہیں صوبے اس معاملے میں خودمختار ہیں، کیا حکو مت پاکستان کے پاس عالمی معاہدوں پر عمل کرنے کا اختیار نہیں ہے؟ کیا آپ کہنا چاہ رہی ہیں کہ پاکستان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے؟ نمائندہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ہم عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، عدالت نے کہا کہ آپ خلاف ورزی کر رہے ہیں،ناپید نسل کے جانور درآمد کیے جا رہے ہیں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اِن جانوروں کی امپورٹ کی اجازت نہیں دی، جانور امپورٹ کیے جا رہے ہیں کیا وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایف بی آر سے پوچھا ہے؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

وزیراعظم کی جانوروں کے ساتھ تصویریں آج کے اخبار میں، عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

پرندوں جانورں کے حقوق کا کسی کو احساس ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

Leave a reply