50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا 50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے وہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں ؟ غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے اور پاکستانی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ بجٹ میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کا مہنگائی کا طوفان نہیں آیا جبکہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضے لے کر لوگوں کو مار دیا ہے اور ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو سزا پانامہ میں نہیں بلکہ اقامہ میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آبا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع پر مشاورت جاری ہے لیکن چیئرمین نیب سے متعلق مجھ سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے جبکہ نواز شریف کی جائیداد ضبطگی نیب نیازی کی ایک اور سازش ہے۔

واضح رہے کہ سلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھر شریک نہ ہوئےلاہور میں مسلم لیگ نون بہاولپور ڈویژن کے اجلاس میں مریم نواز، خرم دستگیر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ دونوں رہنماوں نے گزشتہ روز بھی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

شہباز شریف کی عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا تھا کہ پارٹی میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں، شہبازشریف کسی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں تنظیم کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا گیا ہے۔ تحصیل کی سطح پر تنظیم کو منظم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے-

نیب کی پریس ریلیز اصل میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے مریم اورنگزیب

Comments are closed.