لندن کی عدالت نے حتمی فیصلے سے پہلےہی ڈیلی میل کیس میں کلیئر کردیا: شہباز شریف کا دعویٰ:جج بھی حیران

0
23

لاہور:لندن کی عدالت نے حتمی فیصلے سے پہلےہی ڈیلی میل کیس میں کلیئر کردیا: شہباز شریف کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق آج مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن کی عدالت نے ڈیلی میل کیس میں انہیں کلیئر کر دیا ہے ۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف مزید 2 گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا۔

عدالت کی اجازت پر شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ نیب نے 58 والیم پر مشتمل کیس بنایا جس میں منی لانڈرنگ اور کک بیکس سمیت دیگر الزامات لگائے گئے. اسی طرح کے الزامات برطانوی اخبار نے بھی لگائے تھے لیکن 5 فروری کو لندن کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تو ڈیلی میل کے وکیل نے اعتراف کیا کہ میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔

جس پرمعزز جج نے کہاکہ پہلی سماعت میں کیا کلیئرکردیا،ابھی توعدالت نے ثبوت پیش کرنے کےلیے ڈیلی میل کو حکم دیا ہے ، پھرکیسے حتمی فیصلے اوردیگر سماعتوں کے بغیرہی کلیئر کردیا ، جج جواد الحسن نے پوچھا کہ کیا وہاں کوئی نیا عدالتی نظام ہیں کہ صرف زبانی کلامی بیانات پرفیصلے صادرہوتے ہیں

اس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ‌کوئی جواب نہ دے سکے بس اتنا کہا کہ عدالت کے ریمارکس میرے حق میں تھے ، جس پرجج جواد الحسن مسکرا کرخاموش ہوگئے

شہباز شریف کے جواب پر جج جواد الحسن نے کہا کہ انہیں کہنے دیں، نیب والے کہتے ہیں ان کے پاس شواہد موجود ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ حتمی فیصلہ آ گیا کیا ؟ اگر آپ کو یقین ہے تو آپ اس عدالت کا فیصلہ ساتھ لگائیں، بریت کی درخواست دیں، ہم فیصلہ کر دیں گے۔

دوران سماعت شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ نیب نے جو 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے وہ تمام دستاویزات ڈیلی میل کو بھی پہنچائی گئی ہیں، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا اور کہا کہ لندن کے کیس کا اس ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں۔

جج جواد الحسن نے میاں شہازشریف سے سے کہا کہ میاں صاحب عدالتیں ثبوتوں پرفیصلے کرتی ہیں کسی کی خواہش پرنہیں بعد ازاں عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔

Leave a reply