لندن کی ٹیکنالوجی فرم نے آمدن میں‌ ریکارڈ قائم کر دیا

0
29

لندن کی ٹیکنالوجی فرم نے آمدن میں‌ ریکارڈ قائم کر دیا

باغی ٹی وی : بریگزٹ یاکورونا وبائی مرض سے متاثرہ لندن میں ٹیکنالوجی فرموں نے گزشتہ سال 10.5 بلین ڈالر وینچر کیپیٹل منی میں کمایا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

لندن کے میئر اور ڈیل روم ڈاٹ کام کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق فنٹیک (مالیاتی ٹیکنالوجی) کی فرم ریوولوٹ ، الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی اور توانائی فراہم کرنے والی کمپنی آکٹپس انرجی کے باہم تعاون اور اشتراک سے یہ رقم کمائی گئی ہے.

"لندن یورپ کا عالمی ٹیکنالوجی کا دارالحکومت ہے ،” لندن کے میئر صادق خان کہتے ہیں۔ گذشتہ سال یہ شہر برلن ، پیرس اور اسٹاک ہوم سے زیادہ ٹیکنالوجی میں آمدن دے چکا ہے .

کہا جاتا ہے کہ لندن کی ٹیکنالوجی میں تیزی کی وجہ سلیکن ویلی سے وینچر کیپیٹل کی مشرق کی طرف نقل مکانی ہے۔ در حقیقت ، پچھلے سال کی 10.5 بلین ڈالر کے فنڈ میں سے نصف سے زیادہ غیر یورپی باشندوں کی تھی ، اور اس کا 36 فیصد شمالی امریکہ سے تھا۔جس وجہ سے ایک بڑا حصہ ملک سے باہر گیا .

Leave a reply