لندن، پی ٹی آئی کارکنان کی مریم اورنگزیب سے بدتمیزی ،گالیاں بھی دیں
لندن :برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔وفاقی وزیر اعطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔
اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔
تحریک انصاف کے حمایتیوں کے چلے جانے کے بعد مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف کی ہی ایک حمایتی خاتون نے چند سوالات کئے، جن کا انہوں نے شافی جواب دے کر اسے مطمئن کرنے کی کوشش کی۔
لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی مرتبہ نواز شریف کی رہائش گاہ اور ان کے بیٹوں کے دفاتر کے سامنے احتجاج ہوچکے ہیں۔مریم اورنگزیب کے ساتھ رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ میں بھی چند افراد نے بدتمیزی کی تھی جس کی ہر سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔
Who is this most honest lady in the world? pic.twitter.com/lL7PqO1Lzd
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 25, 2022
حامد میر نے لندن میں مریم اورنگزیب کےساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو خاتون غیر مناسب انداز اپنارہی ہے اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایسا کرنے والی خاتون کون ہے؟
Sad to see the toxic impact IK’s politics of hate & divisiveness has had on our brothers & sisters. I stayed & answered each & every question they had. Sadly, they are victims of IK’s propaganda. We will continue our work to counter IK’s toxic politics & bring people together https://t.co/KEgOPa5Y3p
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 25, 2022
دوسری طرف مریم اورنگزیب نے بھی کچھ ایسے ہی ردعمل کا اظہارکیا ہے ،نفرت اور تفرقہ بازی عمران خان کی سیاست کا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ میں ٹھہری رہی اور ان کے ہر سوال کا جواب دیا۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔