لندن سے ڈاکٹروں نے اہم شخصیت کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دے دی،ٹکٹ کٹ گیا

0
34

لندن سے ڈاکٹروں نے اہم شخصیت کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دے دی،ٹکٹ کٹ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رکن اور پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی کا اعلان ہو گیا

عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی گئی، عمران خان کے دیرینہ دوست جہانگیر ترین نے لندن سے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا، جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس آئیں گے، ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور وہ 16 اپریل کو لاہور آئیں گے جس کے لیے انہوں نے 15 اپریل کی ٹکٹ بھی بک کرالی ہے

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے تمام ارکان جہانگیرترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے جہانگیر ترین وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی علیم خان، چوہدری سرور اور اسد کھوکھر سمیت دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی

جہانگیر ترین نئے پاکستان میں لندن گئے تھے اور اب پرانے پاکستان میں واپس پہنچیں گے ، جہانگیر ترین 26 فروری کو لندن علاج کے لئے گئے تھے ،لندن روانگی سے قبل جہانگیر خان ترین متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں،جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا مگر عمران خان کی حکومت نے بعد میں جہانگیر ترین پر مقدمات بنوا دیئے تھے جس کے بعد جہانگیر ترین اور عمران خان میں دوریاں پیدا ہو گئی تھیں، جہانگیر ترین کافی عرصہ سیاسی طور پر خاموش رہے تا ہم اب انہوں نے لیگی رہنما اسحاق ڈارکے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے

مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

Leave a reply