الحمدللہ برطانیہ سےٹھنڈی ہواکاجھونکا آگیا:لندن کے مشہورٹاوربرج سے آذان کی آواز یورپ کے کونے کونے تک پہنچ گئی

0
66

لندن :الحمدللہ برطانیہ سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آگیا : لندن کا مشہور ٹاور برج اذان کی آواز سے گونج اٹھا،اطلاعات کے مطابق لندن کے مشہور ٹاور برج پر پہلی بار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی گئی ۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی۔اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=i2d5Ie2iyGI

رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

 

خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو کہ گذشتہ سال ہی دی گئی تھی

 

Leave a reply