لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

0
35

لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ این اے 75 کو حکومت اس لیے چیلنج کر رہی ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی حمزہ کو ریسیو کرنے جارہی ہوں اٹھارہ مہینے سے زائد کی جیل کاٹی ہے حمزہ شہباز ڈٹے رہے بائیس سال کے بعد اللہ تعالی نے اولاد عطا کی لانگ مارچ کی تیاریاں ہوں گی اب ایک حلقہ کھلا تو چیزیں کھل گئی ہیں ،یوسف رضاگیلانی امیدوارہیں خودرابطےکررہے ہیں اور کرنے بھی چاہییں سینیٹ کے معاملے میں کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازکی رہائی پر خوشی ہے پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے ،لانگ مارچ کی تیاریاں شروع ہوں گی،ہمار ی تمام ترتوجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخابات پر ہوگی،یک بار عمران خان آگئے دوبارہ نہیں آئیں گے،حمزہ شہبازنے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا،ادھر تو ایمپائر کو ہی اغو اکردیا گیا ،بتایا جاتا تھا کہ ایمپائر کے ساتھ کھیل کر جیتا جاتا تھا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان خود اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے ،ری الیکشن سے پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی ، یہ جانتے ہیں آزا دشفاف الیکشن ہواتو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ،ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے ،ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ،

Leave a reply