لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

0
27

لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج ساتواں روز ہے

تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج جہلم میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سرگودھا میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،جہلم کے شاندار چوک میں سکرین نصب کر دی گئی ہے جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے متعلق معاملات لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں، راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد سے پہلے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جائیگا پی ٹی آئی قیادت سے روزانہ بنیاد پر موومنٹ پلان لیا جا رہا ہے، اے سی ایس ہوم اسد اللہ کا کہنا تھا کہ روٹ سکیورٹی پر بریفنگ نقشوں کے ساتھ دی جائے،

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply