لانگ مارچ ،لالہ موسی میں سٹیج تیار، پولیس کی بھاری نفری تعینات

0
52

لانگ مارچ ،لالہ موسی میں سٹیج تیار، پولیس کی بھاری نفری تعینات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لالہ موسی پہنچے گا

لالہ موسی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز وزیرآباد سے ہوا تھا، گزشتہ روز لانگ مارچ گجرات میں تھا،لالہ موسی میں قائدین کے لئے سٹیج تیار کر لیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی قیادت کر رہے ہیں، عمران خان کا خطاب شام چار بجے ہو گا، جی ٹی روڈ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

دوسری جانب اسد عمر بھی فیصل آباد سے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر لانگ مارچ کیلئے جھنگ سلطان باہو پہنچ گئے ،انہوں نے دربار شریف سلطان باہو پر حاضری دی

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کپتان آج انشاء اللہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے لالہ موسیٰ میں ویڈیو لنک پر خطاب کرینگے-عوام کا سمندر عمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکا رخ کریگا-مارچ میں عوام بالخصوص فیملیز کی ریکارڈ شرکت -اسلام آباد میں عدالت کی مختص کردہ جگہ پرتاریخی اور پرامن احتجاج ہوگا- انشاء اللہ. شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مارچ میں کوئی بریک نہیں آئے گی آج لالہ موسیٰ کل کھاریاں جائے گا،سکرینز پر پہلے فائنل میچ پھر عمران خان کا خطاب سنا جائے گا، گجرات کے عوام کے ولولے اور جذبے کو سلام۔ شہر شہر ایک ہی آواز ھے وزیرِاعظم عمران خان۔ میرا یقینِ محکم ھے کہ نہ صرف ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی بلکہ بہت جلد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان ہونگے۔

مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا گزشتہ روز لالہ موسی میں آخری پڑاؤ تھا جو کہ آج وہیں سے دوبارہ آغاز ہوگا.اس کے علاوہ اسد عمر صاحب کی قیادت میں جھنگ میں بھی مارچ کیا جائے گا.ملک کے مختلف علاقوں سے مرکزی لیڈرشپ کی قیادت میں قافلے نکل رہے ہیں اور انشاءاللہ سب ایک ساتھ راولپنڈی پہنچیں گے.

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply