راولپنڈی::برطانیہ کے شہر بیسلے میں یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد ہو ا جس میں پاکستان نے 2 سلور اور 1 گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا آغاز 5 ستمبر 2023 کو یو کے میں بسلے میں ہوا ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کو اس زمرے کا دوسرا بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی میچوں میں اور 12 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچز میں حصہ لیا پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ – یوکے 2023 جیت کر تاریخ رقم کی۔
آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا،چیف جسٹس
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور میڈل جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے جیتنے والا پہلا بین الاقوامی تمغہ ہے-