مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے. ایکسیئن واپڈا

مریدکے،شہریوں کے نمائندہ وفد کی ایکسیئن واپڈا سے ملاقات،ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر عوامی جذبات سے آگاہ کیا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے امیر جماعتِ اسلامی مریدکے سید تائید منظور کے ہمراہ آج ایکسیئن واپڈا سے ملاقات ہوئی۔ دو رکنی وفد نے دورانِ ملاقات ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام کے جذبات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس دوران گزشتہ اتوار کے عوامی احتجاج کا تذکرہ ہوا نیز واپڈا لائن مین راناقیصر محمود کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ واپڈا آفیسر نے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے سبب عوامی مشکلات پر اظہار افسوس کیا تاہم اس میں کمی بیشی پر اپنے کردار بارے بے بسی ظاہر کی اور بتایا کہ یہ شیڈول اوپر سے آتا ہے اور وہ اسے فالو کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا توقع ہے جلد لوڈ شیڈنگ شیڈول میں کمی ہوگی جس دن بھی ایسا کرنے کا حکم ملا بلاتاخیر اس کا فائدہ عوام تک منتقل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کاالگ الگ لوڈشیڈنگ شیڈول ہے۔ مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ فرینڈز آف مریدکے کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شیڈول بارے ایم این اے تحریک انصاف راحت امان اللہ بھٹی کو گزشتہ روز آگاہ کر دیا گیا۔ برگیڈیئر بھٹی کے قریبی ذرائع نے اس بارے لیسکو چیف سے بات چیت کا کہا گیا تاہم اڑتالیس گھنٹے گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس بارے کسی مثبت پیش رفت کی اطلاع نہیں۔ ادھر مریدکے شہر کے مرکزی علاقے آج کسی مبینہ خرابی کے سبب تقریباً چھ گھنٹوں تک مسلسل بجلی سے محروم رہے۔

Leave a reply