بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

0
33

لاہور:بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے ،اطلاعات کے مطابق نئی انار کلی بم دھماکے کے بعد بعد انسانیت بھی مر گئی،پولیس کو ملنے والی ویڈیوز سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ دھماکے کے بعد چند شہریوں کی جان سے پرائز بانڈ پر لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جہاں لاہور میں نئی انار کلی میں پان منڈی کے مقام پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔وہاں بے حس لوگ بدبختی کرتے ہوئے دکھائی دیئے ،جن کے اس عمل پر ہردیکھنے اور سننے والا نوحہ کناں ہے

پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی تھی ،اسی بھگدڑ میں 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً 3 لاکھ روپے موجود تھے اور چند افراد زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے پیسے لوٹنے میں مصروف رہے۔

ادھر پولیس نے پیسے لوٹنے والوں کی فوٹیج کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بدبخت نہیں بچ پائیں گے کیون کہ ان کے اس عمل نے سرشرم سے جھکا دیئے

لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی تصویر منظر عام پر آ گئی، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے، وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور گذشتہ روز خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں،

پولیس کی طرف سے دی گئی اس مقدمے کی درخواست کے متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دھماکے کے باعث شہر کی فضا آج بھی سوگوار ہے، جائے وقوعہ پر جلی ہوئی موٹرسائیکلیں موجود جبکہ سامان بکھرا پڑا ہے۔ بارودی مواد کے پھٹنے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے کیلئے 2 سہولت کار اور ایک مبینہ دہشتگرد انارکلی پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ مبینہ دہشتگرد پان گلی سے آیا، مبینہ دہشتگرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ پر چلا گیا۔

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کے پاس بہت اہم معلومات پہنچ چکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دہشت گرد بہت جلد پکڑے جائیں گے ،ادھر ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بھی حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے

Leave a reply