ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن ،نیب کی استدعا مسترد

ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن ،نیب کی استدعا مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رکی احتساب عدالت نے ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، نیب نے اسرارسعید کو نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار کررکھا ہے .

دوران سماعت نیب نے عدالت سے اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،عدالت نے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،

احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس کی سماعت کی اور ملزم کو دوبارہ 16 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

Comments are closed.