کشمیر پر لابنگ کیسی ہو ؟؟؟؟ عشاء نعیم

0
34

وزیر اعظم پا کستان عمران خان صاحب نے عوام سے خطاب کر کے بہت ساری ایسی باتیں کہی جو پہلے کسی وزیر اعظم نے نہیں کہی وہ وہ حقائق تھے جو بھارت سے متعلق تھے سب سے پہلے وزیر اعظم صاحب نے کہا مودی آر ایس ایس کا رکن ہے جو دہشت گرد تنظیم ہے ۔بھارت میں کئی بار اس پہ دہشت گردی کی وجہ سے پابندی لگ چکی ہے۔
وزیر اعظم صاحب نے کہا بھارت نے مودی کو وزیر اعظم چن لیا اور وہاں آر ایس ایس کا نظریہ کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے چل رہا ہے ۔۔
اس لئے وہ لوگ مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کرتے ہیں
انھوں نے کہا پانچ اگست کو آر ایس ایس کی آئیڈ یالوجی کا پیغام ملا
انھوں نے کہا اب بھارت اسی نظریے پہ چل رہا ہے اسی آئیڈیالوجی کے تحت بابری مسجد شہید ہوئی ‘اسی آئیڈیالوجی کے تحت وہ لوگ مسلمانوں کو سڑکوں پہ بھی پکڑ پکڑ کر مارتے ہیں ۔
انھوں نے کہا پلوامہ بھی پاکستان کو پھنسانے کے لئے کیا گیا ۔
اسی آئیڈیالوجی کے تحت گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا
حتی کہ ان کے سابقہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آر ایس ایس میں دہشت گرد پیدا کئے جارہے ہیں ۔
انھوں نے کہا قائد اعظم نے بھی اسی آئیڈیالوجی کو بھانپتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انھوں نے کہا بھارت نے لابنگ کی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ پہلے ہم اسے الیکشن کمیشن کا حصہ سمجھے (کیونکہ انڈین عوام بھی پاکستان مخالف اور دہشت گرد کو ووٹ دیتی ہے )لیکن یہ سلسلہ الیکشن کے بعد رکا نہیں ۔
ہمارے اب وزیر اعظم صاحب سے چند سوال ہیں
1۔اگر آپ کو معلوم ہے کہ بھارت آر ایس ایس کے نظریئے پہ چل رہا ہے جس کا مطلب ہے دہشت گردی تو آپ نے لابنگ کی ؟
یکیا آپ نے دنیا کو جاجاکر بتایا ؟
2=آپ کے ملک کو بلیک لسٹ کروانے والے کی اصلیت دنیا کو دکھا کر آپ نے اسے دہشت گرد ملک قرار دلوانے کی کوشش کی ؟
3=جب آپ کو معلوم ہے آر ایس ایس دہشت گرد ہے تو آپ آر ایس ایس کے خلاف لابنگ کیوں نہیں کرتے جیسا انھوں نے حافظ صاحب پہ دہشت گردی کا ایک جھوٹا الزام لگایا اور اس طرح لابنگ کہ آپ کو بےقصور حافظ صاحب کو بھی جیل میں ڈالنا پڑ گیا (کہ بھارت لابنگ کر کے دنیا کو منوا چکا ہے بھارت کی بات) اب ہم انھیں گرفتار نہ کریں تو بلیک لسٹ ہو جائیں گے ؟ آپ کیوں خاموش ہیں؟
پاکستانیوں کو بتانے کی بجائے یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھاتے؟
بھارت بار بار حافظ سعید کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے کر گیا حالانکہ حافظ سعید کی جماعت پہ پاکستان میں کبھی پابندی نہیں لگی نہ ہی دہشت گردی کا کوئی الزام ہے ۔
جب معلوم ہے وہ سڑکوں پہ مسلمانوں کو مارتے ہیں آپ دنیا کو کیوں نہیں بتاتے ؟
4=آپ کو معلوم ہے بھارت نے خود حملہ کرکے پاکستان کا نام لگایا آپ نے دنیا میں جا کر کیوں شور نہیں مچایا۔
5=جب نواز شریف کا دور تھا تو اس نے وزیر خارجہ ہی نہیں لگایا تاکہ بھارت خوب لابنگ کرسکے پاکستان کے خلاف اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی وہ تو غدار مان لیا ہم نے ‘آپ نے وزیر خارجہ بنایا لیکن اسے ساتھ لے گھر بیٹھے ہوئے ہیں آپ کے وزیر خارجہ کیا کر رہے ہیں یہاں بیٹھ کر بیان بازی سے کیا ہوگا ؟
یہ لابنگ کرنے کیوں نہیں نکلتے ؟
آپ کیوں دوسرے ممالک میں جاکر بھارت کا اصل چہرہ دکھاتے ؟
آپ نے دنیا سے کیوں بات نہیں کی کہ اس ملک کا دہشت گرد وزیر اعظم بن چکا ہے اسے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔
جبکہ اس کا وزیر اعظم ساری دنیا کے سامنے پا کستان کو توڑنے کا اعتراف کرچکا ہے وہ پاکستان میں سازش ‘اور اپنی فوج کے لڑنے کا بھی اعتراف کر چکا ہے ۔
دوسری طرف کلبھوشن یادیو کا اعتراف بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک اور دہشت گردی۔
کیا یہ ایسے معاملات نہ تھے جن کو اچھالا جا سکتا ؟
جس پہ عالمی سطح پہ اس طرح لابنگ ہوتی کہ بھارت آج تنہا کھڑا ہوتا ۔اور کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کا سوچ بھی نہ سکتا ۔
آپ دونوں پاکستان میں گھسے بیٹھے ہیں کیوں؟
کیا آپ بھی عوام کے ساتھ بس ہفتہ کشمیر منا کر حق ادا کردیا کریں گے ؟
کہیں اس طرح ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھ رہنا نواز پالیسی کا تسلسل تو نہیں؟
آپ نے مسلمان ممالک کو ساتھ ملانے کی کوئی کوشش کیوں نہیں کی ؟
آپ نے مسلم ممالک کے سربراہان کی غلط فہمیاں دور کیوں نہیں کیں؟
جو حالات ہیں ان کے مطابق شاہ صاحب اس وقت اس طرح گھوم رہے ہوتے کہ ایک ملک سے ہی دوسرے اور پھر تیسرے ملک چلے جاتے ۔ان کی نیندیں حرام ہو جاتیں اور وہ بس بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے لیکن افسوس وہ تو ملک کے اندر آرام فرما رہے ہیں ۔
ہمیں ان سوالوں کے جواب چاہیئں

Leave a reply