کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، لاہور پریس کلب کا واہگہ جانے کا اعلان

0
76

لاہور پریس کلب اور لاہور رنرزگروپ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ریس کورس پارک سے لاہورپریس کلب شملہ پہاڑی تک ” یکجہتی دوڑ ” کا انعقادکیاگیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوڑ کی قیادت پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدرعمران نذیراور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے حنیف گل نے کی۔ یکجہتی دوڑ میں طلبہ ، کھلاڑی، صحافی، وکلائ، اکاﺅنٹس اور دیگر شعبوں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، نریندرمودی مردہ باد، فاشزم مردہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیرکا پرچم لہراکراظہاریکجہتی کیا۔

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو نے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکو لاہور پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ انھوںنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہندوستان اور اس کے حواری کسی بھول میں ہیں کہ وہ بزورطاقت کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کرلیں گے،ہم پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں اور کسی صورت غاصب انڈیاکومن مانی کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کی فوج آخری گولی اور آخری فوجی تک اور پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک حق کے لئے لڑیں گے اور ملک کے صحافی اس جنگ کا ہراول دستہ ہوںگے۔

ریلی میں پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈ کے نائب صدرہمدان نذیر، ڈی ایس ریلوے لاہور رنزگروپ محمد حنیف،گل کے علاوہ علی سعید، اسحاق نبی، ملک عظمت عباس، عبدالصمد خان، عبدالرحمن، سعد، احسن، ظہیر بشیر، سعد سلطان، محمد وقاص یونس، علی عثمان، امتنان یونس، محمد عثمان ودیگر افراد نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈکے نائب صدرہمدان نذیر اورڈی ایس حنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت پرواضح کردیناچاہتے ہیںکہ دنیابھرمیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر ہرطرح سے پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے چاہے وہ جغرافیائی طورپرہویا نظریاتی طورپر اور اس حقیقت سے دنیاکی کوئی طاقت انکار نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اس پردنیاکو فی الفورنوٹس لیناچاہیے ورنہ یہاں بھڑکنے والی آگ ساری دنیا کو نگل لے گی۔ انھوںنے مزیدکہاکہ کئی دہائیوںسے اس پر بہت باتیں ہوچکی ہیں اب عمل کا وقت ہے اور ہم واشگاف الفاظ میں ہندوستان کو بتادیناچاہتے ہیں کہ وہ جس فورم پر بھی عملی طورپرہمارے مقابلے پر آئے گا ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

انھوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں لاہور پریس کلب سے واہگہ بارڈرتک نریندرمودی حکومت کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے” یکجہتی دوڑ ” منعقدکی جائے گی۔ لاہورپریس کلب کی جانب سے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکی تواضع چائے سے کی گئی۔

Leave a reply