ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

حکومت نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کردیا۔

باغی ٹی وی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہےنوٹیفکیشن کےمطابق 11.8کلو ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسےمہنگا کر دیا گیاہےایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم فروی سے ہوگا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 114 روپے67 پیسے مقررکی گئی ہے۔

جنوری کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے تھی، رواں ماہ ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 2 ہزار 411 روپے 43 پیسے تھی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے اور من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے، ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ JJVL چلانا ہوگا، JJVL آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی جس سے مافیا کا خاتمہ اور صارفین کے لیے ایل پی جی کو مقررہ سرکاری قیمت پر لایا جاسکتا ہے۔

سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

عرفان کھوکھر نے کہا کہ جے جے وی ایل کی 31ماہ سے بندش کے باعث 157 ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے، سرکاری گیس کمپنی نے جے جے وی ایل کی مستقل بندش کے لیے لابنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی ہے،سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پر رہا، بازار میں 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7 ارب 44 کروڑ روپے میں طے ہوا، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 6394 ارب روپے ہے۔

ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یوسی لاڈن میں 100 تھیلے آٹا تقسیم

Comments are closed.