ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوگرا نےمنگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی یل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہےاس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیاوزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

عوامی نمائندوں کو تمباکو کے انسداد بارے آگاہی پیدا کرنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

Leave a reply