ایل پی جی عوام کی پہنچ سے دور،حکمران تسلیاں دینے میں مصروف

0
33

قصور
لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،250 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں

تفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
گزشتہ ادوار میں زیادہ سے زیادہ 140 روپیہ فی کلو والی ایل پی جی اب 250 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں اور لوگ کھلے عام حاکم وقت کو بدعائیں دے رہے ہیں
واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ حاکم وقت سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں جبکہ غریب غریب تر ہو رہا ہے اور امیر اور امیر ہوتا جا رہا ہے

Leave a reply