ایل پی جی کی بلند ترین قیمتیں،ارباب اختیار کو بدعائیں

0
36

قصور
غرباء کی بنیادی ضرورت ایل پی جی (لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس) کا مصنوعی بحران،360 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،لوگ سر پکڑ کا بیٹھ گئے،ارباب اختیار کو بدعائیں

تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح موجودہ گورنمنٹ بھی بلیک مارکیٹنگ مافیا کے آگے مکمل بے بس ہے
ضلع قصور میں ایل پی جی ( لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس) کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے
چند دن قبل تک 230 روپیہ فی کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی 360 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہی ہے
غرباء کی بنیادی ضرروت ایل پی جی کا ایک دم سے اتنا مہنگا ہو جانا حکومتی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہے
بااثر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں 500 روپیہ فی کلو تک ہونے کا خدشہ ہے
جبکہ اس مصنوعی بحران کو سیلاب سے جوڑا جا رہا کے کہ راستے بند ہیں جس کے باعث مہنگی فروخت کی جا رہی ہے
لوگوں کا کہنا ہے بفرض اگر راستے بند بھی ہیں تو فضائی راستے اس عوامی سہولت کیلئے کیوں استعمال نہیں کئے جا سکتے ؟ کیا گورنمنٹ اور اشرافیہ بلیک مارکیٹنگ مافیا کے ساتھ ساز باز کئے ہوئے ہے؟

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گورنمنٹ اور لوگوں کے خون پسینے سے پلنے والہ اشرافیہ بلیک مارکیٹنگ مافیا کو قابو نہیں کر سکتا تو خداراہ اپنے گھروں کو جائیں اور پھر ہر کسی کو اپنی من مانی کرنے دی جائے تاکہ اس مان مانیوں کے اثرات ایک ہی بار دیکھ لئے جائے
کیونکہ لوگ تو پہلے ہی خودکشیوں پہ مجبور ہیں اور مر رہے ہیں پھر جس کے زور بازو میں اثر ہو گا کم ازکم و تو چھین کر کھائے گا ہی
مہنگائی کے مارے لوگ ارباب اختیار کو سرعام بدعائیں دے رہے ہیں

Leave a reply