لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر،سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

0
43

راولپنڈی:لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےسندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی ، ان کے مسائل سنے اوران کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی

سر جن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

 

پاک فوج کے ذرائع کے مطابق سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےکہا کہ وہ خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے کہا کہ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےاس موقع پر ہدایت کی کہ طبی سہولتوں کےساتھب ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

Leave a reply