تحصیل ساہیوال سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے

0
72

ساہیوال /سرگودہا کا اعزاز،
تحصیل ساہیوال کے شہر سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل چراغ محمد حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے،
اہل علاقہ کی مبارکباد

سپوت ساہیوال (سرگودہا)
وہ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوا مگر پیشہ ایسا اختیار کیا جو سخت مشقت اور آرام کو تج دینے کا متقاضی ہے۔سپاہ گری؛وطن اور دین سے محبت ایک لحاظ سے اسے ورثہ میں ملی ۔اس کے دادا کے بڑےبھائی سردار عبدالرحمن خان ایچی سن سے پڑھ کر برٹش آرمی میں بھرتی ہوئے اور جنگ میں فرنٹ مورچوں پر لڑائیاں لڑیں مگر جب ان کے رسالے کو مکہ معظمہ پر حملہ کے احکامات ملے تو انہوں نے انگریزسرکار کے ان احکامات کو ماننے سے انکار کردیا اور بڑے عرصہ تک روپوش رہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر(تمغہ ہلال امتیاز)کے داداکپتان سردار محمد حیات خان کا تعلیمی پس منظر بھی ایچی سن سے متعلق ہے ۔وہ بھی جنگ عظیم دوم میں فوج میں شامل ہوئےاور ہندوستان سے باہر کے ممالک میں کئی محاذوں میں حصہ لیامگر وہ بھی بعض وجوہات کی بنا پر قبل ازوقت سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے۔کپتان صاحب کے پاس سینکڑوں مربع اراضی تھی۔تحصیل ساہیوال کے کئی افراد پاک فوج میں پہلے سے موجود ہیں تاہم لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر خان پہلا فرد ہے جواس عہدہ پر پہنچا گویا چراغ حیدر بلوچ ساہو کی دھرتی کا اولین جنرل قرار دیا جا سکتا ہے۔ساہیوال کے محلہ سردار مبارک خان میں سردار امیر علی خان کے گھر آنکھ کھولنے والے کمسن چراغ حیدر کا بچپن ساہیوال اور گروٹ کی گلیوں میں گزرا ہے۔صادق پبلک سکول میں اسے داخل کروایا گیا۔دو تین سال بعد یہ ایچی سن کے طالب علم بنے اور ایف ایس سی اسی ادارہ سے امتیاز کے ساتھ مکمل کی۔میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل کالج فیصل آباد میں ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا مگر چراغ حیدر نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئےپاک فوج کو جوائن کیااور اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔2005 کے قیامت خیز زلزلہ میں متاثرین کی بحالی کے لئے چراغ حیدر خان کی خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ساہیوال کے اس سپوت کو پاک فوج میں گراں قدر خدمات کی بدولت یومِ پاکستان2019کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا ہے جو قوم کے اس بیٹے کے توسل سے تحصیل ساہیوال کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر تمغہ ہلال امتیاز سابق ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ کے برادر نسبتی اور سردار ضیغم حسن بلوچ سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی کے ہم زلف بھی ہیں۔اہل علاقہ کو قوم اور ساہیوال کے اس سپوت پر ناز ہے۔یہ ان چار میجر جنرلز میں سے ایک ہیں جن کو ترقی دے کر لیفٹینینٹ جنرل بنایا گیا ہے۔۔۔امید واثق ہے کہ قوم کا یہ سپوت ایک دن پاک فوج کی کمانڈ بھی سنبھالے

Leave a reply