لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا

لکی مروت: تختی خیل میں گھر سے ملنے والے لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی

تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں،لاشوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، کسی نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کوکسی نے قتل کیا تھا جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں

مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے۔ بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔ آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ،ڈی پی او لکی مروت
ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 11 ہے،10 افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔جبکہ ساتھ والے گھر سے بھی لاش ملی ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ہے،مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی ہے۔ قاتل تک پہنچ گئے ہیں، جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے ،معاشرے سے عدم برداشت ختم ہو گیا ہے۔واقعہ میں قتل کئے گئے افرد میں ایک بھائی کو اسکی بیوی،2 بیٹون اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اسکے بیٹےسمیت قتل کیا گیا،جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی،بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیا گیا ہے

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

عدالتی سوال ہے کہ ملزم کی وفات پر کیا اپیل غیر موثر نہیں ہوئی؟

Comments are closed.