لکی مروت، دو بہن بھائی پانی کے جوہڑ میں ڈوب گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لکی مروت کے علاقے کوٹلہ جعفر میں دو بچے پانی کے جوہڑ میں ڈوب گئے

اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں جوہڑ سے نکالیں ،ڈوبنے والے بچوں میں دو سالہ عبداللہ اور تین سالہ نمرہ شامل ہیں،ڈوبنے والے بچے آپس میں بہن بھائی ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گھر کے ساتھ بنے بارانی پانی کے جوہڑ کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ پاوں پھسلنے سے جوہڑ میں گر گئے.

دو بچوں کے ڈوبنے سے گھر میں کہرام مچ گیا، علاقہ مکینو‌ں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نکالا، اطلاع پر بڑی تعداد میں مکین جمع ہو گئے تھے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.