لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کی سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم۔

0
27

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کے تعاون سے سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او اور یو کے ایڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے مبارکبار دی گئی اور دعا کروائی گئی۔ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے سینٹری ورکرز میں بھی حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو کا کہنا تھا کے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہمارے ورکرز ہمارے سپر ہیرو ہیں اور وبا کے دنوں میں بھی بھرپور کام اور کورونا کا بطور فرنٹ لائن ورکرز سامنا کرنے پرتعریف کے حقدار ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے تمام تر مسائل کو فوری پر حل کیا جائے گا۔ ہم اپنی کمپنی کو مزید بہتر سے بہترین بنائیں گے۔ کمپنی خود انحصاری کا سفر شروع کر چکی ہے۔ ترکش کمپنی کے رجسٹر ڈ ملازمین کو ایل ڈبلیو ایم سی کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے اور تمام ملازمیں کی تنخواہوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ملازمین کو سالانہ 14 تنخواہیں دینے کی تجویز منظور ہو چکی ہے۔ نئے یونیفارم اور جُوتے تمام سینٹری ملازمین کو دیے جائیں گے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رو ماڈل کی جا رہی ہے، جلد ہی اچھے نتائج آ ئیں گے۔ ورکرز دلجوئی سے کام کریںاور ورکرز کو ریگولرائز کرنے کے تجویز بورڈ میں رکھی جائے گی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کی سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم۔

Leave a reply