لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

0
49

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چینی شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی جبکہ راہگیر خالد گولی لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس حکام نے چینی شہری کے زخمی ہونے کے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گاڑی پر 2 موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم کے دو خول ملے ہیں۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق چینی شہری جیکسن اور گاڑی میں سوار 2 افراد سے بھی معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ملزمان کے آنے جانے والے راستوں کو چیک کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق فائرنگ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر کی گئی جبکہ چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔چینی باشندے صفائی کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں لہٰذا یہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش معلوم ہوتی ہے.

Leave a reply