ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت
ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس پر سماعت ہوئی
عدالت نے ملزمان کے وکیل سے کیس منتقلی سے متعلق 03 مارچ کے لیے دلائل طلب کر لیے ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی ملزمان نے وکلاء کی جانب سے کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،وکیل ملزمان نے کہا کہ مقدمہ سے دھشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں ،
پراسیکیوٹر میاں محمد طفیل عدالت میں پیش ہوئے پولیس نے ملزم عمر فاروق اور منصب کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے،پولیس نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے ،ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا ملزمان نے گزشتہ سال 22 اگست کی رات کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
دوسری جانب پنجاب بھر میں ہزاروں خواتین کے اغوا کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر خواتین بھی محفوظ نہیں، صوبے بھر سے 3 ہزار 571 لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 2017 سے جنوری 2022 کے درمیان پنجاب کے 36 اضلاع سے 40 ہزار 585 خواتین کو اغوا کیا گیاپنجاب پولیس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب میں اب بھی 3 ہزار 571 خواتین لاپتا ہیں، ان میں سے زیادہ تر لاہور سے لاپتا ہوئیں۔ سال 2017 میں 136 خواتین، سال 2018 میں 234 سال 2019 میں 344اور سال 2020 میں 462 خواتین اغوا ہوئیں۔ 2021 کے دوران پنجاب میں 2 ہزار 395 لڑکیوں اور خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا پولیس کے مطابق اغوا کے بیشتر کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے،
صوبائی دارالحکومت میں سال 2017 میں 76، سال 2018 میں 141، سال 2019 میں 235، سال 2020 میں 313، اور 2021 میں ایک ہزار 98 اغوا کے کیسز سامنے آئے۔ 2017 سے شیخوپورہ میں ریجن سے 267 لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا گیا، گوجرانوالہ سے 236، راولپنڈی سے 374، سرگودھا سے 4، فیصل آباد سے 143 کو اغوا ہوئیں۔ ملتان سے 338، ساہیوال سے 151، ڈیرہ غازی خان سے 78، اور بہاولپور ریجن سے 117 خواتین اور لڑکیا اغوا ہوئیں۔ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر پولیس ریفارنز کی جائیں پولیس کے تحقیقی نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں انہیں قانون سازی کے ذریعے دوریا جائے،اغوا شدہ خواتین کو بازیاب اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار
فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار