سانحہ مچھ:بڑے بڑے افسران عہدوں سے کیوں برخاست کردیئے گئے ،اہم خبرآگئی

0
36

کوئٹہ:سانحہ مچھ:بڑے بڑے افسران عہدوں سے کیوں برخاست کردیئے گئے ،اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سانحہ مچھ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیا۔

ذرائع کے مطابق مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری طور پر ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے مچھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Leave a reply