مدارس کے ایک دو نہیں بلکہ پانچ نئے "بورڈ” بن گئے

0
36

مدارس کے ایک دو نہیں بلکہ پانچ نئے "بورڈ” بن گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آج پانچ نئے وفاق قائم کیے گئے،

خرم نواز گنڈا پور نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نام سے منہاج القرآن کا نیا وفاق بھی قائم کیا گیا،مدارس سے مسلک کی اجارہ داری ختم کرنے کا ہمارا مطالبہ تھا، نظام المدارس کا مقصد مدارس کے طلبا کوجدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے،منہاج القرآن دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ لیکر چل رہا ہے،

وفاقی حکومت نے علما کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دے دی۔وزارت تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کے بعد پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مدارس کے بورڈز کیلئے16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اتحاد مدارس العربیہ پاکستان (دیوبند) کو بورڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد مدارس الاسلامیہ پاکستان (اہلحدیث)، نظام المدارس پاکستان (بریلوی منہاج القران)، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت (اہل تشیع) اوروفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان (بریلوی) کو بورڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply