مدارس کی رجسٹریشن، وزارت تعلیم میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

0
32

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات کی وزارت سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی، وفاقی حکومت غیر رجسٹرڈ اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مدارس کی رجسٹریشن منسوخ اور بند کرنے کی مجاز ہو گی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت دینی مدارس کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے سربراہان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ملک بھر میں 10 ریجنل دفاتر رجسٹریشن کے لئے قائم کرے گی۔ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، وفاقی المدارس السلفیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسن نقوی اور رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطاءالرحمن اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری اور وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ ت تربیت مدارس و جامعات کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہو گی اور وہ مدارس و جامعات و وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہوں گے، وفاقی حکومت انہیں بند کرنے کی مجاز ہو گی۔ جو مدارس و جامعات رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

Leave a reply