اداکارہ مدیحہ افتخار جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو چھوڑ دیا انہوں نے اپنےحالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میں جب کام کررہی تھی تو مجھے گھر بیٹھنے والی خواتین پر بہت زیادہ رشک آتا تھا ، مجھے لگتا تھا کہ وہ ایک پرسکون زندگی گزاررہی ہیں اور میں کام کررہی ہوں، شادی کے بعد جب میرے شوہر نے کہا کہ تم اداکاری کو جاری رکھ سکتی ہو تو میں نے ان سے کہا کہ نہیں اب میں گھر بیٹھ کر پر سکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، انہوںنے کہا کہ میں نے یہ سن رکھا تھا کہ اداکار کبھی اداکاری نہیں چھوڑ سکتا لیکن میں خود کو دیکھوں تو مجھے لگتا ہے کہ غلط
ہے یہ بات اداکار اداکاری چھوڑنے کا ٹھان لے تو چھوڑ دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ میںنے بہت کام کیا ، میں شادی کرکے گھر بسانا چاہتی تھی جب میری شادی ہو گئی ہے تو یقینا میں گھر ہی بیٹھنے کو ترجیح دوں گی اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب اداکاری نہیں کرنی بس گھر داری کرنی ہے اور گھر میں ہی رہنا ہے. یاد رہے کہ مدیحہ افتخار نے کم مگر معیاری کام کیا ہے ،مدیحہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے جب اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تو ان کے مداح افسردہ ہو گئے.