مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن خوانی کرتے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،واقعہ پر بے حد رنجیدہ اور غمگین ہوں، معصوم بچوں اور ان کے والدین کے دکھ کا سوچ کر دل پھٹا جارہاہے ،دیرکالونی پشاور میں مدرسے کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرتے بچوں اور تدریس کرتے اساتذہ کی شہادت نے سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ کر دیئے ہیں ،ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

Leave a reply