مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

0
35

بھارت میں مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاهل رمانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس میگھالیہ میں تبادلہ کئے جانے سے متعلق نظرثانی کی درخواست دی تھی جسے نامنظور کئے جانے پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کملیش تاھل نے اپنا استعفیٰ ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو بھی بھجوائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی والے كولیجيم میں پانچ جج ہیں اور اس نے ہی جسٹس تاهل رماني کے تبادلے کی سفارش کی تھی،

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاھل رمانی انڈیا میں ہائی کورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور انہوں نے مدراس ہائی کورٹ جیسی بڑی عدالت سے میگھالیہ ہائی کورٹ کی طرح چھوٹی جگہ بھیجے جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، مدراس ہائی کورٹ کے پانچ عارضی ججوں کو مستقل کئے جانے کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں انہوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ مدراس سے اب ایک چھوٹے ہائی کورٹ میں اچانک تبادلہ کئے جانے سے دلبرداشتہ ہیں،

Leave a reply