مدرسہ ویڈیو سیکنڈل، مفتی عزیز الرحمان کے مقدمے کا چالان جمع

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کیس میں پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیا ہے

لاہور کی کینٹ عدالت میں لاہور کے معروف مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کیس کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کے مقدمے کا چالان پولیس نے جمع کروا دیا ہے، پولیس نے چالان میں مفتی عزیز الرحمان سمیت اسکے تین بیٹوں کو بھی قصور وارٹھہرایا ہے،پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں ملزم گنہگار ٹھہرایا گیا ہے چالان کے مطابق مقدمے کے ٹرائل میں نو افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے مدعی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ملزم عزیز الرحمن تین سال تک زیادتی کرتا رہا ملزم عزیز الرحمن نے وفاق المدارس میں اثرو رسوخ کی بنا پر متاثرہ طالب علم کو زیادتی پر راضی کیا ملزم عزیز الرحمن نے کئی بار متاثرہ طالب علم سے زیادتی کی

ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ملزم کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ عزیزالرحمن نے مدعی کے ساتھ بدفعلی کی اور جرم کا ارتکاب کیا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصوروار پائے گئے ۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے

مفتی عزیز الرحمان کو پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

قبل ازیں عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی،لاہور کی مقامی عدالت میں مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کے گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ملزم ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں، ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی

@MumtaazAwan

Leave a reply