fbpx

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیزالرحمان کی عدالت پیشی،گواہان طلب

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیزالرحمان کی عدالت پیشی،گواہان طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان کو عدالت پیش کیا گیا

مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیر الرحمان کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی پولیس کیجانب سے مفتی عزیز الرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت مفتی عزیز الرحمان اور اس کے پانچ بیٹوں کے خلاف فرد جرم عائد کر چکی ہے مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے الطاف الرحمان ، عتیق الرحمان ٫ عطا الرحمان ٫ وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان مقدمہ میں ملوث ہیں۔ ان کا ساتھی ملزم عبد اللہ بھی مقدمہ میں ملوث ہے، مفتی عزیر الرحمان کے بیٹے بھی پیش ہوئے، مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے

مفتی عزیز الرحمان کو پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

قبل ازیں عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی،لاہور کی مقامی عدالت میں مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کے گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ملزم ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں، ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی

@MumtaazAwan

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل، مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!