امریکا جانے کے بعد بھارت کے افغان طالبان سے ترلے منتیں ، حملے نہ کرنے کی درخواست

0
22

امریکا جانے کے بعد بھارت کے افغان طالبان سے ترلے منتیں ، حملے نہ کرنے کی درخواست

باغی ٹی وی : بھارت جو عرصے سے افغان طالبان سے ملاقات کرنے کے لیے بے تاب تھا . اس کی یہ حسرت پوری ہوتی دکھائی دیے رہی ہے . بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پہلی بار طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ہے ، تاہم افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اس دعوے کی تصدیق سے انکار کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں ایک اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ہے

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے.

امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد مودی سرکار کے سر پر خوف مسلط ہے اور وہ کسی بھی صورت افغانستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے .طالبان سے اپنی عافیت اور سلامتی کی درخواست کر رہا ہے .
جبکہ طالبان کا اس مسئلے پر واضح موقف ہے کہبھارت کا نہ یہاں بارڈر ملتا ہے اور نہ کوئی دوسرا مفاد ہے . اگر ہماری سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہوئی اور آپ نے اپنی پراکسی چلائی تو پھر آپ کو یہاں رہتے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ہم امن کی ضمانت دیتے ہیں

Leave a reply