معیشت کی بہتری کے حوالے سے اچھی خبر

0
31

معیشت کی بہتری کے حوالے سے اچھی خبر

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے اچھی خبر دی ہے کہ حکومت کو یورو بانڈ فروخت کے ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں .

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ارب ڈالر ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 18.20 ارب ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک کاکہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جنوری 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں،

مرکزی بینک کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح، 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یورو بانڈ کی فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک کو 1 ارب ڈالرز کی رقم موصول ہوئی، اسی باعث زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر گئے ہیں، ملکی تاریخ میں آج تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچے۔

دوسری جانب ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران مختلف ذرائع سے سالانہ 55 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا۔

Leave a reply