مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے. میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے،وزیراعظم
مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے. میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایسی بات کر دی اس کو کلیر کر دوں میں ایک ڈیمو کریٹ ہوں اور اس لئے نہیں ہوں کہ اقتدار کی خاطر، دنیا کی تاریخ نے ثابت کیا کہ ڈیمو کریسی کی جتنی بھی بری حالت ہو سب سے بہتر نظام ہے، ڈیمو کریسی واحد ایک وجہ تھی جس کی وجہ سے علامہ اقبال شاہ ولی اللہ کہتے ہیں کہ ڈیمو کریسی مغرب میں آ گئی ،مسلمانوں میں بادشاہت آ گئی، مغرب ڈیموکریسی کی وجہ سے آگے بڑھا، ڈیمو کریسی بہتر ہو گی تو اس ملک میں خوشحالی آئے گی، یہ دنیا کا ایک نظام ہے، ہمارے سامنے بہتر ڈیمو کریسی والے ملک آگے بڑھ گئے جن ملکوں میں بادشاہت رہی، میرٹ ختم ہوا وہ پیچھے رہ گئے.
وزیراعظم عمران خان نے کہ اگر دنیا کے خوشحال ملک اور غریب ملک دیکھیں، خوشحال اس لئے خوشحال نہیں کہ اللہ نے ان کو وسائل دیئے ہیں، خوشحال ملکوں کے پاس کلین حکومت ہے، کرپشن نہیں، غریب ملکوں کے پاس سب سے زیادہ وسائل ہیں لیکن کرپشن کی وجہ سے غریب ترین ملک ہیں، میری ذاتی لڑائی کسی سےنہیں، میرے گھر میں کوئی چوری کرتا ہے تو کیا میں اس سے دوستی کر لوں، میں شعر نہیں پڑھتا لیکن آج پڑھ دیتا ہوں،
مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے. میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے،
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو پیسہ لے کر بیرون ملک گئے ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں، جو بھی ادارہ دیکھتے ہیں اس میں کرپشن نظر آتی ہے، یہ میری ذاتی لڑائی نہیں ملک کی لڑائی ہے، چین میں 450 لوگوں کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا.
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی مایوس نہ ہوں، مایوسی گناہ ہے، قوم کو بھی کہتا ہوں، اونچ نیچ اللہ کی طرف سے آتی ہے، اللہ کی طرف سے مشکل وقت آتے ہیں قوموں کے ٹیسٹ کے لئے ہم سے زیادہ مشکل وقت قوموں پر آئے، مشکل وقت مین انسان صبر کرتا ہے یہ اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے، ہم مشکل وقت سے نکلیں گے اور عظیم قوم بنیں گے،
مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان