مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ،مری پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج سے 26 مئی تک بارش کی توقع ہے لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کوئٹہ، ژوب، پشین، نوشکی، سبی، پنجگور، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بارش کے سبب کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لہذا اس دوران سیاحوں کو چاہیے کہ وہ محتاط رہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3 روز درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے، لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

ویمن بیس بال ایشیا کپ؛ پاکستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

ادھر بدلتے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے، خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہےعسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں-

کراچی: سندھ بھرکے منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

Comments are closed.