ماہ رمضان کی آمد، چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ماہ رمضان کی آمد، چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کوطلب کر لیا گیا ہے

اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے اور اجلاس کراچی میں ہو گا، تمام زونل کمیٹیوں کےاجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوںگے. اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق ماہرین فلکیات کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق جمعرات 29 شعبان 23 اپریل کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں چاند دکھائی دینے کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔
اس بار شعبان المعظم کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد یکم رمضان 25 اپریل ہفتے کو ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کے سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا امکان ہے ، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.