مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

0
26

پنجا ب میں چالیس سال حکمرانی کرنے والےسکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 450 کے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے،

پاکستان پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ پردھان سردار امیر سنگھ , ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل , بورڈ ترجمان عامر ہاشمی , سکیورٹی انچارج امجد الطاف و دیگر افسران اور سکھ رہنما انکے ہمراہ تھے . متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے میڈیا کے نما ئندوں کو بتایا کہ چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے خصو صی احکامات کی روشنی میں بھارت سے آنے والے مہمانوں کے لئے آئے ہیں . پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ نے PSGPC کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ انتظامات مکمل کیے ہیں جس پر ہم مطمعن ہیں.

. ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل نے بتایاکے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہو گی بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ یاتری لاہور سے سپیشل ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں جہاں پر 24 جون کو یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کرنے کے بعد 26 جون کو لاہور واپس آئیں گے .

لاہور سے 27 اور 28 جون کو گورودوارہ کر تارپور صاحب نارووال اور گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کر کے واپس لاہور آئیں گے , استقبا ل کے موقع پر یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے , مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی محبت ہمیں یہا ں کھینچ لاتی ہے , یہا ں آنے والے تمام یاتریوں کو بہت پیار اور عزت ملتی ہے , سکھ یاتری مختصر دورے کے لئے پاکستان آتے ہیں اور حسین یادیں لیے واپس لوٹتے ہیں .

Leave a reply