اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے، مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے ،اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے باوجود کشمیر مقبوضہ خطہ ہے،
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد پرامن طریقے سےحل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ، اس مسئلے کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،
کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق
قبل ازیں نیو یارک میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکی حمایت کرنے پرمہاتیرمحمد کاشکریہ اداکیا ،دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا.
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،
بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے، امریکا
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان کو عشائیہ دیا، عشائیہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، عشائیہ میں عمران خان اور روسی صدر ایک ساتھ بیٹھے اور محو گفتگو رہے، بھارتی وزیراعظم مودی عشائیہ میں تنہائی کا شکار نظر آئے، مودی کو افغان صدر کے ساتھ جگہ ملی جہاں وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے ،
ٹرمپ کے عشائیہ پر عمران خان نے مودی سے ملاقات نہیں کی، مودی مسلسل عمران خان کی طرف دیکھتے رہے لیکن عمران خان نے مودی کو نظر انداز کیا.