مہندر پال سنگھ کی جانب سے مال روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

0
31

مہندر پال سنگھ کی جانب سے چمن میں مال روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

باغی ٹی وی : پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق پنجاب مہندر پال سنگھ نے چمن میں مال روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں –

قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا- اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کو وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے- شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے –

واضح‌ رہے کہ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ چمن دھماکے میں 5افراد شہید ہوئے ہیں،

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں،پاکستان کے عوام اور ادارے شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،

چمن دھماکے میں 5 افرادشہید،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، امدادی کاروائیاں جاری

Leave a reply