اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر بروز جمعرات کو انتقال کر گئیں-
باغی ٹی وی: ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی اطلاع گزشتہ رات انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر ہوا، ان کے لیے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت۔
ماہرہ نے بتایا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔
جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی سے جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، اگرچہ انہیں ڈیمنشیا یعنی بھولنے کی بیماری تھی، وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔
ماہرہ نے کہا کہ میں دعا کرتی تھی کہ وہ جس طرح وقار سے رہتی تھیں اسی طرح چلی جائیں وہ اپنے بیٹے کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں، وہ بہت تکلیف میں تھی اور یہاں تک کہ ان میں مزاح کا احساس بھی تھا۔ انہوں نے ہم سب کو اس کی دیکھ بھال کرنے کا موقع دیا اور سب کچھ سنبھالنے کے بعد اور اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ ان کا پورا خاندان ایک ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ میں نانی کے ساتھ گزارے ہر وقت پر فخر محسوس کرتی ہوں ان کی نواسی بننا ایک اعزاز کی بات ہے آخر میں ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی۔