ماہرہ خان کو مولاجٹ کی ہیروئین بننے میں دلچپسی کیوں نہیں تھی؟‌

اداکارہ ماہرہ خان جو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں شائقین ان کے ہر پراجیکٹ کا بےچینی سے انتظار کرتے ہیں. ماہرہ خان کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. ویسے تو ماہرہ خان کی جوڑی دوسرے ہیروز کے ساتھ بھی سراہی جاتی ہے لیکن فواد خان کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کی کیا ہی بات ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے مولا جٹ کے ساتھ مکھو کا کردار ماہرہ خان کو آفر کیا گیا . ماہرہ خان نے جب یہ کردار سنا اور کہانی کے بارے میں سنا تو ان کا پہلا ری ایکشن یہ تھا کہ مجھے یہ فلم نہیں کرنی یہ کردار نہیں کرنا ، انکار کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان کو اس ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرنا تھا بلکہ انکار کی

وجہ یہ تھی کہ ماہرہ خان کو پنجابی بولنی نہیں آتی تھی اس لئے ان کو لگتا تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں گی لیکن ان کو عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے ایک اعتماد دیا جس کے بعد انہوں نے اس کردار کو کرنے کے لئے حامی بھری ، ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان کو بہت خوشی ہے کہ انہوں نے اس فلم کو کرنے کے لئے حامی بھری. یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اس فلم میں مکھو کا کردار کیا ہے جو مولا جٹ کو بہت پسند کرتی ہے.

Comments are closed.