ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے
پاکستان کی معروف شخصیات خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرتی نظر آ رہی ہیں اور خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات دے رہی ہیں جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے
باغی ٹی وی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے مقابلہ کر سکتے ہیں
Let’s not be careless. We can really help the situation by being aware and taking care of simple things. Soon it’ll be over InshAllah and we all would have played our parts in making it better. pic.twitter.com/Y96alxA3EB
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 19, 2020
اداکارہ نے لکھا اگر ہم سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں تو انشاءاللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہوجائے گا
ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئیں احتیاطی تدابیرمندرجہ ذیل ہیں
1: اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ اور بار بار دھوئیں
2: آنکھوں ، ناک اور چہرے کے مختلف اعضاء کو چُھونے سے گریز کریں
3:کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں
4: لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کے شکار افراد سے دور رہیں
5: طبعیت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں
6:اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں
7:باخبر ذرائع کی معلومات پر یقین کریں