ڈرامہ سیریل کابلی پلائو ، جس میں سبینہ فاروق ، احتشام الدین اور نادیہ افگن اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں ڈرامے کی کہانی نہایت دلچپسپ ہے. دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹی عمر کی لڑکی کا نکاح ایک ادھیڑ عمر مرد سے طے ہوتا ہے اور حق مہر میں دو لاکھ روپے رکھا جاتا ہے. احتشام الدین نے اپنے کردار کے ساتھ ایسا انصاف کیا ہے کہ جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے. ان کی اداکاری دیکھ کر ماہرہ خان بھی رہ گئی ہیں حیران. انہوں نے کہا کہ احتشام الدین آپ نے کمال کی اداکاری کی ہے آپ ڈائریکٹر تو ہیں ہی اچھے لیکن اداکاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں کابلی پلائو میں آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ ایک بہترین اداکار ہیں.
”ماہرہ خان ہی نہیں بہت سارے دوسرے فنکار بھی احتشام الدین کی اداکاری کی بھرپور تعریف کررہے ہیں. ”کابلی پلائو کی کہانی تجسس سے بھرپور ہے۔ڈرامہ افغانستان کے شہر کابل سے منسلک ہے اور افغان تہذیب اور ذائقے کی عکاسی کرتا ہے۔ڈرامے کا او ایس ٹی کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جو ایک عظیم گلوکار ہیں. ڈرامے کی شہرت کے ساتھ ساتھ اس کا ٹائٹل سونگ لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔